اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل کا معاملہ زیر غور نہیں، رانا ثناءاللہ

لندن، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل کا معاملہ زیر غور نہیں۔

مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن آمد پر گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا کہ حکومت جانے والی نہیں، افواہیں ہمیشہ گردش کرتی رہتی ہیں، اس لیے اس بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کے لئے سب سیاسی دھڑے آگے بڑھ کر مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ آئی پی پیز کو دینے والے پیسوں سے جان چھڑائیں، 2018ء میں ایک نیا پراجیکٹ لانچ ہوا اور ملکی ترقی روک دی گئی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوازشریف کی رہنمائی حاصل ہے، وزیراعلیٰ کے پی تیس مار خان بنا ہوا ہے، میٹنگ میں کچھ اور بات کرتے ہیں اور آن ریکارڈ کچھ اور۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر مسئلہ کشمیر حل کرے۔

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف کا یہ کہنا تھا کہ ایسی آنکھ کو نوچ کر پاؤں تلے روند دیں گے کہ جو پاکستان کی طرف اٹھے گی۔

latest urdu news