اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور، انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے خلیل الرحمان کے ہنی ٹریپ کے کیس میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

اے ٹی سی لاہور کے جج خالد ارشد نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

خلیل الرحمان قمر کے وکیل محمد مدثر چودھری اور صہیب رومی عدالت پیش ہوئے اور مدعی مقدمہ نے وکالت نامہ جمع کروایا۔

درخواست گزار نے یہ مؤقف اپنایا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، ملزمہ نے لکھاری خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ نہیں کیا۔

سماعت کے دوران خلیل الرحمان قمر کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں مقدمے کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔

بعدازاں عدالت کی جانب سے مقدمے کے متعلق سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے شہر اقتدار اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

latest urdu news