اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق نہیں تھی لیکن پھر بھی ریلیف دیا گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں 3 شقوں کو مزید واضح کردیا گیا ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے بارے میں قانون کو مزید واضح کردیا گیا ہے اور بل میں آزاد امیدوار کی حیثیت کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سینیٹ سے بھی یہ بل منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔
دوسری جانب وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے ساتھ آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کی آبادی کافی حد تک بڑھ چکی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں سالانہ میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈبینک سے کلائمیٹ فنانسنگ پر بات ہوگی۔