لاہور، رہنما پی ٹی آئی امتیاز علی وڑائچ کی کمرہ عدالت میں طبیعت خراب ہوگئی۔
لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج خالد ارشد نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کے متعلق سماعت کی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے کہا کہ جو ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں اور نہ ضمنی بیانات میں ان کا نام ہے جو نامزد نہیں ان کے خلاف کوئی گواہی بھی نہیں آرہی، اسپیشل پراسیکیوٹرصاحب آپ بتائیں ان کی گرفتاری کیوں درکار ہے؟
معزز جج کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی اسد عمر، اعظم سواتی، علیمہ خان، عمر ایوب اور دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما امتیاز علی وڑائچ کی کمرہ عدالت میں طبیعت ناساز ہوگئی، جسکے بعد انہیں عدالت کے باہر بٹھایا گیا۔