اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حج کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، گورنر کے پی

پشاور، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیغام حج کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، کسی بھی مذہب یا مسلک میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، حج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر سعودی عرب کی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین اور مضبوط تعلقات ہیں۔

دوسری جانب رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایک کوٹہ سسٹم حسینہ واجد کو کھا گیا، ہمیں اس وقت سے ڈرنا چاہیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2024 ترمیمی بل کے متعلق بات کرنا چاہ رہا تھا، درحقیقت ہمیں بل سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا، لہذا اب میں ایوان سے واک آؤٹ کرتا ہوں۔

فاروق ستار کا مزید یہ کہنا تھا کہ قومی مشاورت ہونی چاہیے، اگر عدالت اس قانون سازی کیخلاف فیصلہ دے تو ہم کہاں کھڑے ہونگے۔

latest urdu news