اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حج نظام میں تبدیلی: وزیراعظم کو خاکہ پیش کر دیا جائے گا، سالک حسین

اسلام آباد، وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے حج کا نظام تبدیل کر دیا ہے، ہم نے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حج سے صرف 2 ماہ قبل وزارت مذہبی امور کی ذمہ داری ملی، میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور میری سب منازل آسان ہوگئیں۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے، ہم نے نیک نیتی سے کام کیا، رزلٹ آپ کے سامنے ہے، حج بہترین طریقے سے ہوا، سعودی سفیر اور سعودی وزیر حج نے ہمارے ساتھ بڑے اچھے انداز سے تعاون کیا۔

سالک حسین کا یہ کہنا تھا کہ حج نظام میں تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم کو لائحہ عمل کا خاکہ بدھ کو پیش کر دیا جائے گا، حج بنیادی طور پر ایک مشقت کا نام ہے۔

دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق نہیں تھی لیکن پھر بھی ریلیف دیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں 3 شقوں کو مزید واضح کردیا گیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے بارے میں قانون کو مزید واضح کردیا گیا ہے اور بل میں آزاد امیدوار کی حیثیت کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے۔

latest urdu news