اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

غزہ:سرائیلی فورسز کی بربریت جاری، 20 فلسطینی شہید

غزہ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملوں کے نتیجے میں  20 فلسطینی اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے جنین محلے میں دہشتگرد انہ حملے کے نتیجے میں 8 افراد، رفاع اور بوریج کیمپ پر گولہ باری میں 6 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بچوں کی غذائی قلت میں ماضی کی نسبت تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غزہ جنگ پھیلنے کی وجہ سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 39 ہزار 653 فلسطینی شہید اور 91 ہزار 535 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب، امریکہ نے بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھارت میں موجود ہیں اور یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ حسینہ واجد برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کی خواہ ہیں۔

latest urdu news