اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ایڈوائزر پی سی بی وقار یونس کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔

شہری مشکور حسین کی جانب سے اپنے وکیل ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

دائر کردہ درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے کیونکہ وقار یونس کی تقرری کے لیے کسی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا۔

شہری نے درخواست میں التجا کی ہے کہ عدالت وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کو کالعدم قرار دے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اس غیرقانونی اور بدنیتی پر مبنی قانون سازی کو مسترد کردے گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمان سپریم ضرور ہے مگر آئین کی تشریح سپریم کورٹ کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے جو آئین کی تشریح کی گئی ہے وہ حتمی ہے۔

latest urdu news