اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اسرائیل پر جلد حملہ ہونے جارہا ہے، سربراہ حزب اللہ

سربراہ حزب اللّٰہ حسن نصراللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر جلد حملہ ہونے جارہا ہے اور حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصراللّٰہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل جنگی طیاروں کے ذریعے لبنانی فضائی حدود میں ساؤنڈ بیرئیر توڑ کر خوف پھیلانا چاہتا ہے، یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ نیتن یاہو غزہ پٹی میں جنگ بندی نہیں کرنا چاہتا۔

حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شاید ہم اسرائیل کو اکیلے جواب دیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مزاحمتی گروپ کیساتھ مل کر اسرائیل کو جواب دیں۔

حماس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شمال میں اسرائیل کی کیمیکل اور فوڈ فیکٹریاں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں تباہ و برباد کرسکتے ہیں، حالیہ اسرائیلی حملوں میں کمانڈر فواد شکر اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حماس سمیت حزب اللّٰہ کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نصر اللہ کے بیان کے بعد اسرائیلی قصبوں میں خطرے کے سائرن بج چکے ہیں۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں زوردار بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دیہی علاقے میں 3 افراد پانی کے ریلے میں ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے۔

latest urdu news

مزید خبریں