اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گجرات کی عدالت کا ایس ایچ او کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

عدالت کا ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم، عدالت کا حکم عدولی پر عبداحیٰی چیمہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم۔

عدالت نے 3دن میں ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی، فیملی جج گجرات مس نبیلہ ظہیر نے ایک فیملی کیس میرب زہرہ بنام وجاہت ریاض سکنہ کالوپورہ کے خلاف نوٹس پر تعمیل کی بابت رپورٹ عدالت میں جمع نہ کروانے پر محکمانہ کاروائی کیلیے ڈی پی او گجرات کو لیٹر لکھ دیا۔

لیٹر میں لکھا کہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ نے جان بوجھ کر بغیر کسی وضاحت کے رپورٹ عدالت میں جمع نہ کروائی۔

ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرچکے ہیں، لیکن تاحال ایس ایچ او کی جانب سے اس کیس کی کوئی رپورٹ عدالت میں جمع نہ کروائی گئی ہے۔

لہذا ایس ایچ او کو حکم دیا جاتا ہے کہ 3 دن میں رپورٹ عدالت میں جمع کروائے، جبکہ ڈی پی او کو حکم دیا جاتا ہے کہ اس مجرمانہ غفلت کے مرتکب ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کر کے 3 دن میں رپورٹ عدالت میں جمع کروائے۔

latest urdu news