اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

سندھ ہائیکورٹ کی عمارت میں زور دار دھماکہ

کراچی، سندھ ہائیکورٹ کی عمارت میں واقع نیو بار روم کی کینٹین میں زور دار دھماکا ہوا، زور دار دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

کینٹین دھماکہ گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا جس سے نیو بار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کے شیشے مکمل طور پر ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کی سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ سے سندھ ہائیکورٹ بار روم کی دیواروں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکے کے نتیجے میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

دوسری جانب وہاڑی میں زمیندار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر 3 بکریوں کی ٹانگیں توڑدیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زمیندار کی جانب سے بکریوں کی ٹانگیں توڑنے کا افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں 26 ڈبلیو بی میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق زمیندار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر غصے میں آکر 3 بکریوں کی ٹانگیں توڑدیں۔

latest urdu news