برطانیہ نے غیر معینہ مدت تک کے لیے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری حکام نے حکومتی جائزے کی تکمیل تک اسرائیل کو اسلحے کی فروخت معطل کردی۔
برطانیہ کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ پالیسی نظرثانی تک اسلحے کی فروخت معطل رہے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی سابقہ ٹوری حکومت نے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کیلئے 108 لائسنسز جاری کر رکھے تھے۔
وائٹ ہال کے ذرائع نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ پالیسی میں تبدیلی کی نمائندگی نہیں کرتا اور یہ انتظامی طریقہ کار ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب سربراہ حزب اللّٰہ حسن نصراللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر جلد حملہ ہونے جارہا ہے اور حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصراللّٰہ کے ایک بیان کے مطابق اسرائیل جنگی طیاروں کے ذریعے لبنانی فضائی حدود میں ساؤنڈ بیرئیر توڑ کر خوف پھیلانا چاہتا ہے، یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ نیتن یاہو غزہ پٹی میں جنگ بندی نہیں کرنا چاہتا۔