ایبٹ آباد، چیتے نے ایک گھر پر حملہ کردیا۔
ایبٹ آباد میں چیتے نے ایک گھر پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوناک واقعہ ایبٹ آباد کے گاؤں سنگریڑی میں پیش آیا جہاں چیتے کے حملے میں خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ایبٹ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ چیتے نے گھر میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ریسکیو حکام کیجانب سے ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کا شاندار پلان تیارکرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل معیار کا پہلا چڑیا گھر اور سفاری پارک بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کیجانب سے زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا ،جس میں اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل لیول کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر گفتگو کی گئی۔