اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کترینہ کیف، عالیہ بھٹ سے آدھی رات کو میسجز پر کیا پوچھتی ہیں؟

بالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ رات کے 2، 3 بجے اداکارہ عالیہ بھٹ کو میسجز کرکے کچھ مشورے لیتی ہیں۔

عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف دونوں ہی بالی ووڈ انڈسٹری کی ٹاپ لیول کی اداکارائیں ہیں کہ جنکے درمیان گہری دوستی بھی ہے، ایک بات قابل ذکر ہے کہ عالیہ کے شوہر اداکار رنبیر کپور کترینہ کے سابق بوائے فرینڈ بھی رہ چکے ہیں۔

2017 میں ایک انٹرویو میں عالیہ اور کترینا کپور بطور مہمان شریک ہوئیں، انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے بتایا کہ وہ آدھی رات کو عالیہ بھٹ کو میسجز کے ذریعے پیغامات بھیجتی ہیں۔

کترینہ کیف نے کہا کہ عالیہ میری انسٹا کوئسٹن پرسن ہیں، یعنی میں سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام سے متعلق جتنے بھی سوالات ہوں وہ عالیہ بھٹ سے پوچھتی ہوں، آدھی رات کو یعنی 2 یا 3 بجے میں اسے میسجز کرکے پوچھتی ہوں کہ یہ میری فوٹو ٹھیک طریقے سے فٹ نہیں ہورہی ہے، تو بتاؤ میں کیا کروں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عالیہ نے مجھے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں تصویر کا سائز چھوٹا کرنا پڑے گا۔

معروف اداکارہ کترینہ کیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ کبھی کبھی مجھے یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ رات کے 1 بجے یا اس کے بعد اسے میسج کرنا مناسب نہیں ہے۔

latest urdu news