پشاور، پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا تاہم ابھی تک دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہیں۔
پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر پولیس کی گاڑی معمول کے مطابق گشت کر رہی تھی کہ اس دوران سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی پھٹ گیا، آئی ای ڈی پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔
ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ دھماکے سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی پوری کوشش کی گئی تھی، خوش قسمتی سے اس دھماکے سے ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق ایس پی ورسک محمد ارشد خان اور ڈی ایس پی ورسک ارباب نعیم حیدر موقع پر موجود تھے۔
دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکھٹے کئے، دھماکے کے بعد پولیس سمیت متعلقہ اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔