اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کا سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی کا اعلان

عمران خان نے سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی، عمران خان کی جانب سے سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہمارا جرم ثابت ہوا تو معافی مانگوں گا، 9 مئی کے سانحے میں ہمارا کوئی بھی کارکن ملوث ہوا تو اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

عمران خان کا یہ کہنا تھا کہ ہم فارم 47 والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں کریں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا راستہ روکنے کیلئے جو ایکٹ پاس کیا گیا ہے وہ مکمل غلط ہے، اس ایکٹ کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے، کیونکہ پاس کیا گیا ایکٹ غیر آئینی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ صوابی کا جلسہ سب نے دیکھا ہے، ہمارے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پاکستان میں ری الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے، پاکستان نئے الیکشن کی طاقت رکھتا ہے۔

latest urdu news