اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان نے 9 مئی سانحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 9 مئی سانحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے سانحے کے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سب کچھ واضح کردے گی، ہمارے نام تو پہلے ہی ای سی ایل میں ہیں، باقیوں کے بھی نام ای سی ایل میں ہونے چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد تو ہیلی کاپٹر پر انڈیا فرار ہوگئیں ہیں، اسلام آباد سے پھر ہیلی کاپٹر بھی کام نہیں آنا، ہاں، لاہور سے ہیلی کاپٹر سے امرتسر جایا جا سکتا ہے۔

عمر ایوب کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ہم تو لوگوں کو روک رہے تھے بتایا تھا کہ اندر ٹریپ ہے، 9 مئی کو ہمارا عوام کو روکنا کسی کو نظر کیوں نہیں آیا؟

دوسری جانب، عمران خان کی جانب سے سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے اگر ہمارا جرم ثابت ہوا تو معافی مانگوں گا، 9 مئی کے سانحے میں ہمارا کوئی بھی کارکن ملوث ہوا تو اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

latest urdu news