دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ میں اور میری زوجہ، ہم دونوں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔
ویب چینل پر انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ہم دونوں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔
حکیم شہزاد نے انٹرویو کے دوران یہ کہنا تھا کہ مجھ سے ایک اینکر پرسن نے سوال کیا کہ آپ کے ایک طرف عمران خان، نواز شریف اور زرداری سمیت دیگر سیاست دان ہوں توآپ کس سیاستدان کیساتھ بیٹھنا پسند کریں گے؟ سوال کے جواب میں حکیم شہزاد نے کہا کہ میں خود لیڈر ہوں،لہذا میں کسی کے پیچھے کیوں چلوں۔
حکیم شہزاد نے کہا کہ بہت جلد دانیہ شاہ لودھراں سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گیں اور میں شجاع آباد سے ایم این اے کا الیکشن لڑوں گا،اگر قسمت ہم پر مہربان رہی تو ہم ملک میں صدارتی نظام لائیں گے۔
دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکم شہزاد کا یہ کہنا تھا کہ یہ محض باتیں نہیں ہیں ہم مشہور لوگ ہیں جو زبان سے نکالیں گے وہ ہوکر رہے گا۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی۔
عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی برطرفی کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے۔