اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کو یہ پتا ہے کہ ویڈیوز میں اسکے اپنے لوگ موجود ہیں، رانا ثناءاللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یہ معلوم ہے کہ ویڈیوز میں اسکے اپنے لوگ موجود ہیں۔

اسلام آباد، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان معاملے کو الجھا رہے ہیں اور انہیں بھی یہ معلوم ہے کہ ویڈیوز میں ان کے اپنے لوگ موجود ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے مطابق مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ان لوگوں نے خود کرایا ہے، جب ٹرائل ہوگا تب معلوم ہوگا کہ ثبوت کس قدر اہم ہوتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی یہیں ہیں اور عمران خان بھی یہیں ہے، فتنہ فساد کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں گے، عمران خان ریاست کے خلاف کھڑا ہے، یہ شخص پاکستان میں فساد پھیلانا چاہتا ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 2011 سے لیکر اب تک عمران خان کا بیانیہ اینٹی اسٹیٹ رہا ہے، ہم ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ادارےا سٹیٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، اگر میری غلطی ہوئی تو میں معافی مانگو ں گا اور میری کوئی کارکن ملوث پایا گیا تواسکے پارٹی سے نکال دوں گا۔

latest urdu news