اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

تیونس: صدر نے دوسرے وزیراعظم کو بھی بغیر کسی وجہ سے برطرف کردیا

تیونس کے صدر کی جانب سے دوسرے وزیراعظم کو بھی بغیر کسی وجہ سے برطرف کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم احمد ہاچانی کو بغیر کوئی وجہ بتائے برطرف کردیا۔

ایوان صدر کے بیان کے مطابق احمد ہاچانی کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں احمد ہاچانی نے نجاری بودن کی جگہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا، جنہیں صدر نے بھی بغیر کسی وجہ کے برطرف کردیا تھا۔

دوسری جانب بنگلادیش کے آرمی چیف وقار الزماں کا کہنا ہے کہ ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، 3 سے 4 روز میں حالات معمول پر آجائیں گے۔

قوم سے خطاب کے دوران بنگلادیشی آرمی چیف نے کہا کہ پولیس فورس کی بحالی کا کام کر رہے ہیں، فضائیہ اور بحریہ سربراہان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

جنرل وقار الزماں کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے تمام اہلکا پورے ملک میں تعینات ہیں، عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے بھی ملاقات ہوئی ہے جبکہ طلبہ رہنماؤں اور صدر بنگلہ دیش سے بھی بات ہوئی ہے۔

latest urdu news