مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور وزراء الیکشن ایکٹ کے کالے قانون کا بڑے ہی ڈھٹائی کیساتھ دفاع کر رہی ہے۔
پشاور، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور وزراء الیکشن ایکٹ کے کالے قانون کا بڑے ہی بے شرمی سے دفاع کر رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹا ہے اور اوسان ن لیگ کے خطا ہوگئے ہیں، جعلی فارم 47 کی حکومت، مینڈیٹ چور سرکار پاکستان تحریک انصاف کی عوامی طاقت سے خائف ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان جیل میں جعلی کیسز کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، یہ وہی جیل ہے کہ جہاں سے 2 بار شریف خاندان ڈیل کر کے بیرون ملک فرار ہوچکا ہے، عمران خان 1 سال سے اڈیالہ جیل میں ہیں جہاں شریف خاندان کے پلیٹ لیٹس گرتے تھے۔
مشیراطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں بھی عوام کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ اسرائیل تمام حدیں پار کر کے پاگل پن پر اتر آیا ہے، اسرائیل کو ظلم و بربریت پر جواب دینا ہوگا، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل نے خطے کی صورتحال مزید خراب کردی ہے۔