اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور، انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

عدالت کے معزز جج ارشد جاوید نے عمران خان کی درخواست ضمانت کے متعلق سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کیلئے طلب کرلیا ہے جبکہ پولیس کو کیسز کا ریکارڈ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیاگیا ہے۔

بعد ازاں انسداد دہشتگری عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کا آفس و نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے، کلمہ چوک پر کنٹینر نذر آتش کرنے سمیت 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور وزراء الیکشن ایکٹ کے کالے قانون کا بڑے ہی ڈھٹائی کیساتھ دفاع کر رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور وزراء الیکشن ایکٹ کے کالے قانون کا بڑے ہی بے شرمی سے دفاع کر رہے ہیں۔

latest urdu news