اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے آرمی چیف اور اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج جتنا تعاون سیاسی حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان ہے، اپنے 40 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ جتنا تعاون سیاسی حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان آج ہے، اپنے 40 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

شہباز شریف کا یہ کہنا تھا کہ ملک کے بہترین مفاد میں آرمی چیف اور حکومت کا اشتراک بھی انتہائی اہمت کا حامل ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کا ہمیں مل کر حل نکالنا ہوگا، فتنہ خوارج نے اسلامی تاریخ میں بھی سیاہ کردار ادا کیا، پاکستانی شہری کا لبادے اوڑھے جو لوگ دشمنی کررہے ہیں ہم ان کا مل کر مقابلہ کریں گے، چاہے ملک دشمن لوگ سوشل میڈیا پر کیوں نہ ہوں، آج عوامی خدمت کی سیاست میں کوئی پذیرائی نہیں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر آج بھی بہت بڑا بوجھ ہے، نواز شریف، آرمی چیف، اتحادی رہنماؤں سے مشاورت تاحال جاری ہے اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے، کل صدر مملکت آصف زرداری سے اسی موضوع پر بات ہوئی ہے، اسکا حل نکال رہے ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف خود اس میں اپنے ساتھیوں سمیت مشاورت میں شامل ہیں، آج اور ماضی میں بس یہی فرق ہے کہ آج مکمل مشاورت ہے تاکہ ملک ترقی کرسکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ اس معاملے میں غریب آدمی کو مہنگی بجلی کے بوجھ سے جلدی آزاد نہ کیا جاسکے، لیکن وقت کیساتھ ساتھ اس میں کمی لائیں گے۔

latest urdu news