اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مخصوص ٹولہ عوام کے ذہنوں میں انتشار اور نفرت بھرنا چاہتا ہے، مصدق ملک

 وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مخصوص ٹولہ عوام کے ذہنوں میں انتشار اور نفرت بھرنا چاہتا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کا موازنہ ملک دشمنی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات کو بنگلہ دیش سے تشبیہ دینا ملک دشمنی ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایک سیاسی جماعت کے نمائندے مسلسل ملک دشمن بیانات دے رہے ہیں۔

ایک سیاسی گروہ عوام کے ذہنوں میں نفرت اور انتشار بھرنا چاہتا ہے، پاکستان کو بنگلہ دیش بنانے کی باتیں ہورہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ واقعی نفرت کا پیغام دینا چاہتے ہیں تو کھل کر سامنے آئیں، یہ غریب اور امیر کا پاکستان نہیں بلکہ ایک پاکستان ہے، یہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ اقلیتوں کا بھی ہے۔

آپ ہمیشہ توڑنے کی بات ہی کیوں کرتے ہیں کبھی بھی آپ کے منہ سے امن و امان کی بات نہیں سنی، کبھی آپ نے ایک پاکستان کی بات نہیں کی اور آج پاکستان کو بنگلہ دیش سے ملا کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

آج وزیراعظم پاکستان کا موازنہ حسینہ واجد سے کیا جا رہا ہے، کبھی تو کوئی موقع جانے دیں، کبھی تو ایک پاکستان کی بات کریں اور یہ کہیں کہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے یہ ہمارا ملک ہے، یاد رکھیں بنگلہ دیش کے حالات ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگئی ہے، نوجوانوں اور خواتین سمیت تمام لوگوں کے لئے مواقع فراہم کرنا ہمارے ویژن میں شامل ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو عوام نے انتشار اور نفرت پھیلانے کے لئے تو اسمبلیوں میں نہیں بھیجا، مثبت بات کریں ہم مشکل وقت سے گزر جائیں گے، بچوں کی آنکھوں سے خوشگوار مستقبل کی امید کو ختم نہ کریں۔

مصدق ملک نے بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ میر جعفر کہتے ہیں اور ایک ہی سیکنڈ میں پاوں پڑ جاتے ہیں۔

latest urdu news