اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حکومت کے پاس صرف 2 مہینوں کا وقت رہ گیا ہے، عمران خان

راولپنڈی، سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ حکومت کے پاس صرف 2 مہینوں کا وقت رہ گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا، جیل سے پیش گوئی کررہا ہوں حکومت کے پاس صرف 2 مہینوں کا وقت رہ گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور حکومت دلدل میں مزید پھنستی جا رہی ہے، یہ کم عقل ہیں انہیں سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کیا کرنا ہے، میرے پاس بہت وقت ہے لیکن ان کے پاس وقت ختم ہورہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کی زیرنگرانی ری الیکشن ہوئے تو ہم انتخابات کو تسلیم نہیں کریں گے۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

عدالت کے معزز جج ارشد جاوید نے عمران خان کی درخواست ضمانت کے متعلق سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کیلئے طلب کرلیا ہے جبکہ پولیس کو کیسز کا ریکارڈ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیاگیا۔

latest urdu news