اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جو شریعت اسلام اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے۔

علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے، پاک فوج فساد فی الارض کے خاتمے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔

سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 40 سال سے زیادہ عرصے تک لاکھوں افغانیوں کو پاکستان میں پناہ دی، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا تھا، نہتے فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کو دیکھ کر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔

جنرل عاصم منیر کا یہ کہنا تھا کہ ویسٹرن کلچر ہمارا آئیڈیل نہیں ہوسکتا، ہمیں اپنی تہذیب پر فخر ہونا چاہئے، اگر ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو عراق، شام اور لیبیا کا حال دیکھ لیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ علماء و مشائخ شدت پسندی یا تفریق کی بجائے تحمل اور اتحاد کی ترغیب دیں، علمائے کرام کو چاہیے اعتدال پسندی کو معاشرے میں واپس لائیں اور عوام کو فساد فی الارض کی تباہ کاریوں سے آگاہ کریں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملکِ پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، سیاستدان اور علما قربان، ہمارے ملک کی اہمیت ہم سب سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر آج بھی بہت بڑا بوجھ ہے، نواز شریف، آرمی چیف اور اتحادی رہنماؤں سے مشاورت تاحال جاری ہے، چیف آف آرمی سٹاف خود اپنے ساتھیوں سمیت مشاورت میں شامل ہیں۔

latest urdu news