اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

فرار پی ٹی آئی ایم این اے امتیاز چودھری دوبارہ گرفتار

ملتان، اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار پی ٹی آئی کے ایم این اے امتیاز چودھری کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے امتیاز چودھری کو ملتان ایئرپورٹ سے دوبارہ حراست میں لیا جاچکا ہے، امتیاز چودھری قطر فرار ہو رہے تھے، انکا نام سٹاپ لسٹ میں تھا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے امتیاز چودھری کو مقدمے کے اندراج کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا، بعد میں امتیاز چودھری پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے تھے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق کار سوار ملزمان نے اینٹی کرپشن کی گاڑی پر گجرات کی حدود میں فائرنگ کی اور زبردستی ان کو چھڑا کر فرار ہو گئے تھے، یہ واقعہ 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب میں پیش آیا تھا۔

دوسری جانب چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جو شریعت اسلام اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے۔

علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے، پاک فوج فساد فی الارض کے خاتمے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔

latest urdu news