اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

الیکشن سے قبل بچھائی گئی گیس پائپ لائن کو اکھاڑ دیا گیا

گوجرانوالا، مدن چک میں بچھائی گئی گیس پائپ لائن کو محکمہ سوئی گیس واپس نکال کر لے گیا۔

گیس پائپ لائن مدن چک میں عام انتخابات سے ایک ماہ قبل بچھائی گئی تھی کہ جسے اب دوبارہ واپس نکال لیا گیا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن سابق ایم این اے (ن) لیگ اظہر قیوم ناہرا کی خصوصی سفارش پر بچھائی گئی تھی، چونکہ سابق ایم این اے حالیہ الیکشن ہار گئے ہیں اس لیے بچھائی گئی پائپ لائن کو اکھاڑ دیا گیا ہے۔

اہل علاقہ کی جانب سے یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ اظہر قیوم ناہرا کے کہنے پر گیس پائپ لائن اکھاڑی گئی جب کہ سابق ایم این اے نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس متعلق کسی بات کا علم نہیں ہے۔

دوسری جانب جی ایم سوئی گیس کے مطابق گیس پائپ لائن غیر قانونی طور پر بچھائی گئی تھی اس لیے اسے نکال لیا گیا ہے۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار پی ٹی آئی کے ایم این اے امتیاز چودھری کو دوبارہ گرفتار کر لیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے امتیاز چودھری کو مقدمے کے اندراج کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، بعد میں امتیاز چودھری پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے تھے۔

latest urdu news