اسلام آباد، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کرایوں میں واضح کمی کردی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے پی آئی اے نے ٹورنٹو (کینیڈا) سے پاکستان آنیوالی پروازوں کی بکنگ پر 14 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق یکم سے لیکر 14 اگست کے درمیان سیٹ بکنگ پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ پی آئی اے کیجانب سے مختلف مواقعوں پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔
اس سے پہلے پی آئی اے نے عید الفطر کے موقع پر بھی مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر متحرک کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 4 مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان فلائٹ کے ذریعے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے، متعلقہ اداروں کیجانب سے تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اٹلی اور لتھونیا کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔
زیر حراست ملزمان میں اشرف منہاس، ریاض، اسامہ اور عبداللہ شامل ہیں جن کا تعلق گجرات اور منڈی بہاوالدین سے ہے۔