اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت اشاریوں کی طرف گامزن، 100 انڈکس پوائنٹس میں بڑا اضافہ

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 759 پوائنٹس اضافے سے 77 ہزار 874 ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس 759 پوائنٹس اضافے سے 77 ہزار 874 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 883 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں 49 کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب 84 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 402 ارب روپے ہے۔

معاشی تجزیہ نگار شنکر تلریجا کے مطابق مارکیٹ کا مثبت رجحان ماڑی پیٹرولیم کے بہتر نتائج کے سبب رہا۔ کمپنی نے اپنے شیئرز ہولڈرز کو بونس شیئرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

دیگر معاشی تجزیہ نگاروں کے نزدیک اسٹاک ایکسچینج کے رجحانات کا مثبت رہنا پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری کی نوید ہے۔

latest urdu news