اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کردی گئی

ارشد ندیم، گولڈ میڈل جیتنے پر قومی اسمبلی میں چرچے، بھارتی میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔

پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کردی گئی۔ پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔

سحر کامران کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو اولمپکس میں کامیابی اور سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق ارشد ندیم نے 92.97 میٹر جیولین تھرو پھینک کر پیرس اولمپکس 2024ء میں ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان ارشد ندیم کی مسلسل محنت اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ارشد ندیم کی بھرپور عزت افزائی کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اُٹھائے تاکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو۔

گزشتہ روز پاکستان کے جیولین تھرو کے لیجنڈ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا تھا۔انہوں نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے یہ اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

پاکستان تو پاکستان، پڑوسی ملک اور روایتی حریف بھارت بھی پیرس اولمپکس 2024ء میں، گولڈ میڈل جیتنے والے قومی کھلاڑی ارشد ندیم کے گُن گا رہا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز و ویب سائٹس جہاں پر چاندی کا میڈل جیتنے والے اپنے جیویلن کھلاڑی نیرج چوپڑا کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور خود کو دلاسہ دے رہے ہیں وہیں بھارتی میڈیا ارشد ندیم کی طاقت اور ہمت کے بھی گُن گا رہا ہے۔ متعدد پوسٹس میں بھارتی میڈیا نے ارشد ندیم کو ’ناقابل یقین حد تک ہنر مند‘ قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا ’اینسٹینٹ بالی ووڈ‘ نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کے لیے تعریفی پوسٹ شیئر کی ہے۔

latest urdu news