اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کے لئے وسیع پروگرام کا آغاز

پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کے لئے وسیع پروگرام کا آغاز، حکومت ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کیلئے اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، ڈاکٹر مختار بھرتھ

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنارہی ھے۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ ملک بھر میں ہیپاٹائیٹس سی کے کیسز تعداد میں بہت زیادہ ہیں۔

وزیراعظم کے ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کا پروگرام 68 ارب کی خطیر رقم سے شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بارہ سال سے زائد عمر کی آبادی کی وسیع پیمانے پر سکریننگ کی جائے گی اس کے بعد مثبت آنے والے مریضوں کا ٹیسٹ اور مفت علاج کیا جائے گا۔

حکومت شراکت داروں کے تعاون سے 2030 تک وائرل ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کی جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی خون سے پھیلنے والا انفیکشن، ہیپاٹائٹس سی  متاثرہ خون کی منتقلی سے پھیلتا ہے۔ اس سے بچاو کا بہترین طریقہ وائرس کی منتقلی والے عوامل کے بارے احتیاط کرنا ہے۔

خون کے ہیپا ٹائیٹس وائرس سے پاک ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ہمیشہ سکرین شدہ خون لگوائیں اور کبھی بھی ایسی اشیاء استعمال نہ کریں جن پر دوسرے لوگوں کا خون لگ سکتا ہوہیپاٹائٹس سی کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

اس لئے ہیپاٹائٹس سی ایک خاموش بیماری ہے کیونکہ اس کی کوئی علامت نہیں بیماری کی کیفیت جاننے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ ٹیسٹ کروایا جائے۔

ڈاکٹر مختار نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کا انتہائی موثر علاج موجود ھے جس کی کامیابی کی شرح 95 فیصد سے زیادہ ہے۔

latest urdu news