اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ایک نہیں دو عہدے، وفاقی حکومت راشد لنگڑیال پر مہربان

وفاقی حکومت نے گزشتہ روز تعینات ہونے والے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو مزید ذمے داریاں دے دیں۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری ریونیو کی تعیناتی تک اضافی چارج دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مکمل اختیارات کے لیے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کی ذمے داریاں دینا ناگزیر تھا۔

ان سے قبل امجد زبیر ٹوانہ کے پاس بھی بطور چیئرمین ایف بی آر سیکریٹری ریونیو کا چارج تھا جن کے قبل از وقت استعفی پر راشد لنگڑیال کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گریڈ 21 کے افیسر راشد محمود لنگڑیال اس سے قبل بطور سیکرٹری پاور ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔

latest urdu news

مزید خبریں