اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

جناح ہاؤس حملہ کیس: 5 ملزمان کی ضمانتیں خارج

لاہور، جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے 5 ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جناح ہاؤس حملہ کیس کے متعلق سماعت ہوئی، جج خالد ارشد نے کیس پر سماعت کی۔

جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر مقصود، اظہر حسین، عقیل، جواد خالد، امجد سہیل خان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس میں تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 9 مئی سانحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے سانحے کے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سب کچھ واضح کردے گی، ہمارے نام تو پہلے ہی ای سی ایل میں ہیں، باقیوں کے بھی نام ای سی ایل میں ہونے چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد تو ہیلی کاپٹر پر انڈیا فرار ہوگئیں ہیں، اسلام آباد سے پھر ہیلی کاپٹر بھی کام نہیں آنا، ہاں، لاہور سے ہیلی کاپٹر سے امرتسر جایا جا سکتا ہے۔

latest urdu news