اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

میرے گھر کی بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے، لگتا ہے کہ اب کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا، ایمل ولی خان

سربراہ اے این پی ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ میرے گھر کی بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے، لگتا ہے کہ اب کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا۔

اسلام آباد، سربراہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ میرے گھر کی بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے، لگتا ہے کہ اب کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، اگر یہ عوام کو آئی پی پیز سے نجات نہیں دلواسکتے تو بنگلادیش کا حال دیکھ لیں۔

ایم ولی خان کا یہ کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور گورنر کو ڈرامے بازیوں سے نکل کر قوم کا سوچنا چاہیے، ان دونوں کے اپنے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومتی رٹ نہیں ہے، ڈیرہ اسماعیل کے علاقوں میں مقامی پولیس شام کے بعد باہر ہی نہیں نکلتی۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا یہ کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پی ٹی آئی کو ٹریپ کرنے کی ایک سازش تھی۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 18 مارچ کے واقعات پی ٹی آئی کو ٹریپ کرنے کی ایک سازش تھی۔

غیر ملکی میڈیا چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب ان واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئے گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا، 9 مئی اور 18 مارچ کے واقعات کی آڑ میں پی ٹی آئی کو ٹریپ کرنے کی ایک سازش رچائی گئی تھی۔

latest urdu news