وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروں کے اعلی سطح وفد کی ترک وزیرِ تجارت و کسٹمز ڈاکٹرعمر بولات کی سربراہی میں ملاقات۔ وزیرِ اعظم کا ترک سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم۔
ترکیہ اور پاکستان کے عوام کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں، وزیرِ اعظم
ترکیہ اور پاکستان ایک قوم دو ریاستیں ہیں، حکومت پاکستان دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے۔
ترک صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین تجارتی حجم کو موجودہ سطح سے بڑھا کر سالانہ 5 ارب ڈالر پر پہنچانے پر اتفاق ہوا۔ تجارتی حجم کو سالانہ 5 ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کی متعلقہ حکام کو ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
وزیرِ اعظم کا ترکیہ کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ. پاکستانی عوام ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔
ترکیہ کے سرمایہ کار وفد کا دورہ، پاکستان میں ترکیہ کی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے خوش آئند ثابت ہوگا۔ 54 ترک سرمایہ کار کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا موجودہ حجم 3.5 ارب ڈالر ہے۔
ترکیہ کے وزیر تجارت اور سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار۔
ترک وفد کا 2023 کے زلزلے میں پاکستان کی جانب سے متاثرہ ترک بہن بھائیوں کی بھرپور امداد پر وزیرِ اعظم کا شکریہ۔
ملاقات میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔