اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

امام مسجدِ نبوی ﷺ کا دورہ پاکستان قوم کے لئے اعزاز ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امامِ مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر نے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امامِ مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معزز مہمان امامِ مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹر صالح کو خوش آمدید کہا اور امامِ مسجدِ نبوی ﷺ کے دورۂ پاکستان کو پاکستانی عوام کے لیے اعزاز قرار دیا۔

اس موقع پر امام مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

امام مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر نے ملاقات کے اختتام پر مسلم امہ کے اتحاد، امن اور استحکام کے لیے دعا کی۔

latest urdu news