اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,488FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت کیجانب سے انعامات کا اعلان

ارشد ندیم پاکستانی قوم کا شہزادہ، سر دھڑ کی بازی لگانے والا اور حیرت انگیز ایتھلیٹ قرار، پاکستان آمد پر تاج پوشی بھی ہوگی۔

اولمپیکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ہر زبان پر ارشد ندیم کا نام ہے۔ پاکستان ہو یا عالمی دنیا ہر کوئی ارشد ندیم کی گیم، ان کے منفرد انداز اور محنت کی تعریف کرتا نظر آرہا ہے۔

کھیلوں سے جڑی شخصیات ہوں یا شوبز کے ستارے یا پھر سیاستدان ہر کوئی ہی ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی کی تعریف کرنے میں مصروف ہے۔ سب سے پہلے سندھ حکومت نے اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے پانچ کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے ارشد ندیم کے نام سے کراچی میں اسپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان بھی کیا۔ زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کا نام ارشد ندیم اسٹیڈیم رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے ارشد ندیم کے لیے سونے کے تاج کا اعلان بھی کیا ہے۔

ارشد ندیم کو پوری دنیا کے سپر اسٹارز کی جانب سے مبارکباد موصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے سر دھڑ کی بازی لگائی ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ریکارڈ تھرو پر ارشد ندیم کو ’شہزادہ‘ قرار دے دیا۔ دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم لاکھوں لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں، پورا پاکستان فخر سے ارشد ندیم کے ساتھ کھڑا ہے۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فخر کے ساتھ اس تاریخی لمحے کا جشن منا رہے ہیں۔

سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ارشد ندیم آپ کو سلیوٹ ہے، آپ کے عظیم کارنامے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔ ارشد ندیم، ان کی فیملی اور پوری قوم کو مبارکباد۔

دوسری جانب ارشد ندیم بھی جلد سے جلد پاکستان واپسی کے خواہاں، ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کا پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرنے اور کل پاکستان واپسی کا امکان۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم فوری وطن واپس آنے کے خواہشمند ہیں، پاکستانی اسٹار اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کل پاکستان روانہ ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے جیولین تھرو کے لیجنڈ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتا ہے۔

latest urdu news