لاہور، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا کہ 27 اگست کو صوابی جلسے سے بڑا جلسہ لاہور میں کرنے جا رہے ہیں، اس جلسے کے بعد اڈیالہ جیل کے دروازے کھلنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، 16 اگست کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر جگہ فائنل کی جائے گی، پی ٹی آئی ملکِ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اس لیے مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ ممبر اسمبلی چودھری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں، ایئرپورٹ پر چودھری امتیاز کو گرفتار کرنے کا بے ڈول مذاق بند کیا جائے، پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ میں لایا جائے۔
دوسری جانب سربراہ اے این پی ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ میرے گھر کی بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے، لگتا ہے کہ اب کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا۔
اسلام آباد، سربراہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ میرے گھر کی بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے، لگتا ہے کہ اب کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، اگر یہ عوام کو آئی پی پیز سے نجات نہیں دلواسکتے تو بنگلادیش کا حال دیکھ لیں۔