واشنگٹن، امریکی صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کی جانب سے امریکی اتحادی اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کی مخالفت کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس جب سے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بائیڈن کی جگہ پر صدارتی امیدوار بنی ہیں، اسرائیل سے متعلق انکا یہ بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اسرئیل کے حق میں انکا یہ بیان اس واقعے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے دوران غزہ میں فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف آواز اٹھانے والے کارکنان نے انہیں ایک ریلی میں گھیر لیا اور اس کے ساتھ غیرمناسب انداز اختیار کیا۔
قومی سلامتی مشیر فلگورڈن نے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ ”ایکس“ پر کہا ہے کملا ہیرس اسرائیل کو اسلحہ فراہمی پر پابندی کی حمایت نہیں کرتی ہیں، نائب امریکی صدر بڑی واضح ہیں کہ اسرائیل ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ساتھ لڑنے اور اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ، کملا ہیرس پر متعدد ڈیموکریٹس کا دباؤ ہے کہ وہ جو بائیڈن کی اسرائیل کی کھل کر حمایت کرنے کی پالیسی کو تبدیل کریں، جو خاص طور پر مشی گن میں اہم ہے، جہاں جنگ کے حامی عرب ووٹرز کی ایک بڑی تعداد بھی ہے جو فلسطینیوں کیخلاف جنگ کے سخت مخالف ہیں۔