سابق وزیراعظم عمران خان نے پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کامیابی پر کہا کہ قومی ہیرو ارشد ندیم نے نوجوان نسل کیلئے ایک مثال قائم کردی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں جیویلین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اولمپک پرچم بردار ارشد ندیم کو 40 سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، گولڈ میڈل ارشد ندیم کی استقامت اور غیر متزلزل کوشش کا نتیجہ ہے، قومی ہیرو نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
سابق وزیراعظم کا یہ کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی نے اولمپکس میں ایتھلیٹکس میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا ہے۔ وہ ہماری نوجوان نسل کے لیے ایک تحریک ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ نے ارشد ندیم کی طرح ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے، ہماری عدلیہ نہ صرف عدالت چلا سکتی ہے بلکہ ملک میں ڈیم بھی بنا سکتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لیاری کے بچے فیفا ورلڈ کپ بھی جیت کر لاسکتے ہیں، وفاق، وزیر کھیل اور صوبائی وزراء کے ساتھ بیٹھ کر انڈوومنٹ فنڈ قائم کرے۔