اسٹائلش اداکارہ نوال سعید نے اپنی دلکش اداؤں کے باعث مداحوں کو اپنی طرف راغب کرلیا ہے۔
لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے فیروزی جوڑے میں دلکش اداؤں سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔
خوبرو اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی تصاویر شیئر کیں، جنکو اپلوڈ کرتے ہی مداح اور سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی نازک اداؤں کے دیوانے ہوگئے۔
View this post on Instagram
شیئرکردہ تصاویر میں اداکارہ نے فیروزی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا ہے، خوبصورت لباس کیساتھ اداکارہ کا گہرا میک اپ اسکے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔
تصاویر میں نوال سعید کے کھلے بال، تیکھے نین نقوش اور خود اعتمادی اداکارہ کی شخصیت میں مزید نکھار پیدا کررہی ہیں۔
ادکارہ کی جانب سے پوسٹ سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے، پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بھی سوشل میڈیا صارفین بھرپور محبت کا اظہار کررہے ہیں۔