اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گاؤں کی زندگی، واپڈا میں نوکری اور روسی ٹریکٹر۔۔۔ ارشد ندیم کی زندگی پر ایک نظر

ارشد کو ہم گاؤں میں ’’روسی ٹریکٹر‘‘  کہہ کر بلاتے ہیں، بھائی شاہد

پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ کے سلور، کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ، اسلامک گیمز اور ایشئن گیمز میں بھی طلائی اور کانسی کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔

ارشد ندیم 2 جنوری 1997 کو پاکستان کے چھوٹے سے ضلع میاں چنوں میں پیدا ہوئے۔ وہ کئی کھیلوں کے شوقین تھے، اسی لیے انہوں نے اپنے اسکول میں بیڈمنٹن سے لے کر فٹ بال تک تمام کھیلوں میں حصہ لیا۔ فٹ بال، بیڈمنٹن، کبڈی، ہائی جمپ اور لانگ جمپ سمیت سارے ہی کھیل کھیل چکے ہیں۔

اس حوالے سے ارشد ندیم خود بھی کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے جیولن تھرو سے پہلے کرکٹ بھی کھیلی، انھیں کرکٹ کا شوق بھی تھا مگر کرکٹ میں آگے آنا مشکل ہے۔

ارشد ندیم نے کرکٹ ضلعی سطح کے ٹیپ بال ٹورنامنٹس تک کھیلا جس کی وجہ سے لوگ انہیں اب تک کہتے ہیں کہ انکا رن اپ کرکٹ میں بھاگنے جیسا ہے۔

ارشد ندیم  نے 2015 میں واپڈا میں نوکری جوائن کی، جس کے بعد اُن کا انٹرنیشنل گیمز کے لیے سلیکشن ہوا۔ ارشد ندیم نے 2015 میں ہی جیولن تھرو مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔

قومی سطح پر مختلف ٹورنامنٹس جیتنے کے بعد ارشد ندیم دو ہزار سولہ میں پہلی بار عالمی سطح پر ایکشن میں آئے۔

latest urdu news