اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ مریم نواز کا قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا، ارشد ندیم نے مشکلات اور غیر متزلزل محنت کے باوجود 40 سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سندھ حکومت ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ، گورنر سندھ اور گورنر پنجاب 20،20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولن تھرو کے فائنل میچ میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کا نیا اولمپک ریکارڈ بنا کر پاکستان کے لیے سونے کا میڈل جیت لیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کامیابی پر کہا کہ قومی ہیرو ارشد ندیم نے نوجوان نسل کیلئے ایک مثال قائم کردی ہے۔

latest urdu news