اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا،والدہ ارشد ندیم 

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔

پاکستان کے ہیرو ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے ارشد کی کامرانی کیلئے بہت سی دعائیں کیں، خوشی ہے کہ بیٹے نے غیر متزلزل کوشش کے ذریعے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے گھر کے باہر جشن منایا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ کا یہ کہنا تھا کہ پوری قوم نے میرے بیٹے کی جیت کیلئے دعائیں کیں، میں اللہ تعالیٰ کے بعد پاکستانی قوم کی شکرگزار ہوں۔

ارشد ندیم کا یہ کہنا تھا کہ بیٹے کے استقبال کے لیے پھول لے کر جاؤں گی، جیت کی خوشی کے موقع پر ارشد ندیم کی بہن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے میرے بھائی کی میڈل جیتنے کی دلی خواہش پوری کردی۔

ارشد ندیم کے بھائی کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کی، بڑے بھائی ارشد میرے لیے ایک استاد کیطرح ہیں، میں بھی انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

ارشد ندیم کے بھائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت سے بھی اپیل ہے کہ ارشد ندیم سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے، حکومت گاؤں میں گراؤنڈ بنانے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔

latest urdu news