اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

زرعی برآمدات کے لئے آئندہ مالی سال کا ہدف7 ارب ڈالر ہونا چاہیے، وزیر اعظم شہباز شریف

کراچی میں دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کے اور برآمدات میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے پاکستان میں زرعی برآمدات میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کے ذریعے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، آئندہ سال کے لیے زرعی برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے۔

خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، آئندہ سال کے لیے زرعی برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے

وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دینی ہے، زرعی ماہرین کی خدمات سے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کی طرف توجہ بڑھانے کے لیے کام کرنا ہوگا، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کے ذریعے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، پاکستان میں زرعی برآمدات میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

latest urdu news

وزیراعظم نے خطاب کے آغاز پر ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ہیرو ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، 40 سال بعد پاکستان نے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے، یہ ہمارے لیے ایک انتہائی اہم لمحہ اور بڑا اعزاز ہے۔ ارشد ندیم کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

تقریب سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف چیئرمین کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں قیصر احمد شیخ اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب، یو اے ای، قطر، کویت اور ترکیہ کے ساتھ منفرد تعلقات ہیں، خلیجی ممالک کے ساتھ نہ صرف برآمدات، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں اور مشترکہ زرعی منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں، اگر ہم محنت کو شعار بنائیں تو ہر مشکل آسان ہو سکتی ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح کیا اور مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔

latest urdu news