اسلام آباد، وفاقی حکومت کی جانب سے بیوروکریسی سے سیکرٹری آئی ٹی تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آئی ٹی سول بیورو کریسی کے بجائے آئی ٹی کے شعبے سے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ڈومین میں درپیش مسائل کی وجہ سے کیا گیا ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھاری معاوضے پر پروفیشنل سیکرٹری آئی ٹی کی تلاش شروع کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آئی ٹی کی بھرتی کے لیے جلد اشتہار جاری کردیا جائے گا، سیکرٹری آئی ٹی کیلئے آئی ٹی شعبے میں کم ازکم 20 سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا سیکرٹری آئی ٹی کے لیے عمر کی حد تقریبا 60 سال تک رکھی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سیکرٹری آئی ٹی کی تعیناتی کنٹریکٹ پر 2 سال کے لیے اور اس میں حکومتی احکامات کے مطابق توسیع بھی کی جاسکے گی، سیکرٹری آئی ٹی کی تنخواہ سپیشل پروفیشنل پے سکیل پر 15 سے 20 لاکھ تک ہوگی۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کامیابی پر کہا کہ قومی ہیرو ارشد ندیم نے نوجوان نسل کیلئے ایک مثال قائم کردی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں جیویلین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اولمپک پرچم بردار ارشد ندیم کو 40 سال پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، گولڈ میڈل ارشد ندیم اس کی استقامت اور غیر متزلزل کوشش کا نتیجہ ہے ،قومی ہیرو نے قوم کا سر فخرسے بلند کردیا ہے۔