اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بنگلہ دیش میں تاریخ رقم، عبوری حکومت میں دو طلبا بھی شامل

بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف تحریک کی قیادت کرنے والے  2 طالب علم ناہید اسلام اور آصف محمود بھی عبوری کابینہ میں شامل ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا طالب علموں کی عبوری کابینہ میں شمولیت کو ملک کے سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلی قرار دے رہا ہے، ناہید اسلام کو وزارت ڈاک، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مشیر بنایا گیا ہے، جبکہ آصف محمود کو امور نوجوانان اور کھیلوں کی وزارت میں شامل کیا گیا ہے۔

آصف محمود اور ناہید اسلام نے بنگلادیش کی نئی عبوری حکومت کے مشیروں کے طور پر حلف اٹھا کر تاریخ رقم کردی ہے، کیونکہ بنگلادیشی تاریخ میں طلباء کو پہلی مرتبہ کابینہ میں نمائندگی دی گئی ہے۔

اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ناہید اسلام نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک نیا بنگلادیش بنانا ہے اور ہمارا بنیادی مقصد منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔

بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا جانے والا احتجاج بعد میں حسینہ واجد کو ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہوگیا تھا، جس کے باعث حسینہ واجد کو وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوکر ملک چھوڑ کر بھاگنا پڑا تھا۔

جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز نئی عبوری حکومت نے بھی اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

latest urdu news