افغانستان، حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے 5 وقت کی نماز باجماعت پڑھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ جس میں سرکاری ملازمین کو 5 وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین 5 وقت کی نماز مسجد میں جاکر باجماعت ادا کریں اور بغیر کسی عذر یا کوئی جینوئن وجہ کے باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیبت اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ وزارت کو حنفی فقہ کی بنیاد پر سزائیں دینے کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان میں طالبان حکومت کو قیام کے بعد سے ہی منفرد قانون سازی کا اعزاز حاصل ہے جس کی وجہ سے بہت سے افغان شہری دوسرے ممالک میں رہائش اختیار کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے افغان مہاجرین نے بھی واپسی کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔
تاہم طالبان حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے اب امریکہ سے باضابطہ طور پر تعاون مانگ لیا ہے۔
دوسری جانب ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن موجود نہیں ہے۔
او آئی سی کے اجلاس میں موجودہ کشیدگی کے حوالے سے بحث کے دوران ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا کہ اسرائیل نے تہران میں جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔