اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,071FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

شوبز ستاروں کا ارشد ندیم کی کامیابی پر شادمانی کا اظہار

لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے اولمپکس میں ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ میں ایک حیران کن ریکارڈ قائم کرنے پر قومی ہیرو ارشد ندیم کی حکومتی رہنماؤں کیساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی کھل کر تعریفیں کی ہیں۔

Paris Olympics میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو شوبز سٹارز سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کے پیغامات بھجوارہے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان اور ہانیہ عامر کی جانب سے شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کی تعریف کی گئی ہے، اداکار فہد مصطفیٰ اور سجل علی نے بھی انسٹا گرام کی سٹوری پر ارشد ندیم کو بڑے اچھے الفاظ سے مبارکباد دی ہے۔

شوبز ستاروں کا ارشد ندیم کی کامیابی پر شادمانی کا اظہار

دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ مائرہ خان نے بھی ارشد ندیم کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے پاکستان کا فخر قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولن تھرو کے فائنل میچ میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کا نیا اولمپک ریکارڈ بنا کر پاکستان کے لیے سونے کا میڈل جیت لیا ہے۔

قومی ہیرو ارشد ندیم 2 جنوری 1997 کو پاکستان کے چھوٹے سے ضلع میاں چنوں میں پیدا ہوئے، وہ کئی کھیلوں کے شوقین تھے، اسی لیے انہوں نے اپنے اسکول میں بیڈمنٹن سے لے کر فٹ بال تک تمام کھیلوں میں حصہ لیا، فٹ بال، بیڈمنٹن، کبڈی، ہائی جمپ اور لانگ جمپ سمیت سارے ہی کھیل کھیل چکے ہیں۔

latest urdu news